امریکی قونصلیٹ بارسلونا میں یوم آزادی کی تقریب , محمد اقبال چوہدری کی خصوصی دعوت پر شرکت کاتالونیا کے صدر کارلوس پج دے مونت سمیت کئی اہم حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتیں

بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر اور سینئر نائب صدر منہاج القرآن سپین محمد اقبال چوہدری نے خصوصی دعوت پر امریکہ کے 241ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی جو کہ امریکی قونصلیٹ بارسلونا میں 5جولائی کومنعقد ہوئی ۔ تقریب میں سپین حکومت کے اعلی عہدیداران , حکومت کاتالونیا کے صدر ، صوبائی پارلیمانی سپیکر ، کاتالونیا میں تعینات فضائی ، بری ، بحری افواج کے علاقائی کمانڈرز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ، ممبران پارلیمینٹس ، بلدیات کے چیئرمین سمیت مختلف ممالک کے سفیر ، قونصلر جنرلز اور کاتالونیا کی مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، محمد اقبال چوہدری نے تقریب میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت حکومتی اتھارٹیز سے ملاقاتیں کیں ، جن میں کاتالونیا کے صدر کارلوس پُج دے مونت ، امریکی قونصل جنرل مارکوس ماندوخانہ ، مشیر ڈی جی مذہبی امور آگستین اگلیسیا ، قونصلر جنرل آف رومانیہ ، پاپولر پارٹی کاتالونیا کے صدر شاوی گارسیا البیول ، محکمہ ٹیری ٹوریو ای سوستینبلی تات کے وزیر جوزپ روول سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں ، ان ملاقاتوں میں محمد اقبال چوہدری نے سپین کے موجودہ حالات وواقعات کے علاوہ پاکستانی اور سپین کمیونٹی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔