سجل علی اورعدنان صدیقی کی یاد میں سری دیوی روپڑیں


ممبئی: بالی ووڈ فلم ‘مام’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی اداکاری کوخوب سراہا گیا اور خاص طور پر فلم کی پوری شوٹنگ کے دوران لیجنڈ اداکارہ سری دیوی پاکستان کے دونوں ہی اداکار سجل علی اورعدنان صدیقی کے خاصی قریب ہوگئی تھیں جس کے بعد اب سری دیوی کودونوں کی یاد ستانے لگی ہے۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پرایک وڈیوشئیرکی جس میں بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی موجود ہیں اور وہ سجل علی اور عدنان صدیقی کو یاد کرتے کرکے رو رہی ہیں۔ سری دیوی کی یہ وڈیو پاکستان میں فلم ’مام‘ کے پریمئیر پر دکھائی گئی تھی۔
وڈیو میں ہوا ہوائی اداکارہ سری دیوی کا سجل علی اورعدنان صدیقی کے بارے میں کہنا ہے کہ آپ دونوں نے جس طرح اس فلم میں کام کیا ہے وہ لاجواب ہے، آپ دونوں کی بہت یاد ستاتی ہے، آپ لوگوں کے بنا اس فلم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔ اداکارہ نے روتے ہوئے مزید کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، مجھے آپ دونوں کی ہی بہت یاد ستاتی ہے جب کہ سجل سے میں بہت زیادہ محبت بھی کرتی ہوں۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔