امریکی ریاست مسیسیپی میں فوجی طیارہ گرکرتباہ، 16 اہلکارہلاک

میسیسیپی: امریکا کی جنوبی ریاست میں میرین کور کا فوجی طیارہ گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسیسیپی کے دارالحکومت جیکسن کے علاقے لافلورے کاؤنٹی میں امریکی میرن کور کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 16 میرین ہلاک ہوگئے۔ ایف بی آئی نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نے واقعے میں تخریب کاری کا امکان مسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔
مسیسیپی کے گورنر فل برائنٹ نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ ایک المیہ ہے اور فوجی وردی میں ملبوس ہمارے جوان ہماری آزادی کے تحفظ کے لئے ہرروز اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاطینی امریکی ریاست ایکواڈور کا فوجی طیارہ گرکر تباہ، 22 اہلکار ہلاک
میرن کور کی ترجمان سارا برنز نے حادثے کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرن کور کا سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور بدقسمتی سے طیارے میں سوار 16 اہلکاروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔