رحمان ملک شاطر اور ناقابل بھروسہ ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ


اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی نے رحمان ملک کے بیان کے بارے میں بھی کچا چٹھا کھولتے ہوئے انہیں ناقابل اعتماد قراردے دیا۔
 پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے تفتیش کے دوران سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کوناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دئیے جب کہ رحمان ملک کے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کسی بھی کاروبارسے انتظامی طورپرمنسلک نہیں رہی، مریم نواز
رپورٹ کے مطابق رحمان ملک شاطر، ناقابل بھروسہ اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں، رحمان ملک نے لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے سے متعلق جھوٹ بولا جب کہ رحمان ملک نے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نے دوران تفتیش تعاون نہیں کیا، جے آئی ٹی رپورٹ
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رحمان ملک رپورٹ میں منی ٹریل کے شواہد نہیں، جے آئی ٹی تحقیقاتی عمل میں رحمان ملک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا جب کہ رحمان ملک کا نیب کو دستاویزات دینے کا دعوی جھوٹا نکلا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔