نمل نالج سٹی فاونڈیشن کے حوالے سے پیرس میں تقریب

پیرس (ناصرہ خان سے) نمل نالج سٹی فاونڈیشن کے حوالے سے پیرس میں تقریب کا اہتمام ہوا جس میں عمران خان کی ہمشیرہ و ممبر بورڈ آف گورنر علیمہ خان نے شرکت کی ،پروگرام کے آرگنائزر سینئر سیاسی رہنما میاں ذولفقار جتالہ تھے جبکہ تقریب کی میزبانی فرانس کی مشہور سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات چودھری طاہر اقبال و ابرار کیانی نے کی تقریب میں فرانس میں مقیم مختلفمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں اطہر ورائچ و بابر مغل کی والدہ و خوش دامن کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔