روس میں پاکستان کےامیج کو بہتر سے بہترین بنانے کا عزم ملک شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حلف اٹھا لیا 

ماسکو ( نمایندہ خصوصی) پاکستان کمیونٹی روس کے زیرانتظام ماسکو کے ہلٹن ھوٹل میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں روس میں پاکستان کےامیج کو بہتر سے بہترین بنانے کے عزم کے ساتھ ملک شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حلف اٹھا لیا ، روس میں سینئر پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر عبدالسلام نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ھوا ، تلاوت کی سعادت حاصل کی جناب حافظ محمد نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر مجاہد مرزا نے خوش اسلوبی سے سر انجام دئیے انھوں نے اس موقع پر کمیونٹی کی نو منتخب تنظیم کے انتخابات پر بھی روشنی ڈالی ۔ کمیونٹی کے نو منتخب صدر ملک شہباز اور نو منتخب سئنیر نائب صدر چوہدری زاہد خورشید نے مہمانوں کو -خوش آمدید کہا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی پیشرفت کی تناطر میں اور کمیونٹی کی زمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالسلام نےکہا کہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے- ان کا کہنا تھا کہ اپنے کردار اور محنت کی بنیاد پرٹریڈ بڑھانے کی کوشش کرنی چاھئے تاکہ پاکستان اور روس میں پاکستانی بھائیوں کے لئے روزگارکے مواقع پیدا ھو سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ملک شہباز نے خطاب کرتےھوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم ماضی کیطرح کمیونٹی اور پاکستان روس تعلقات کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ تمام کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاھتے ہیں ۔ ھم سب مل کر کام کریں گے،زاہد خورشید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے ھوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پورے روس سے کمیونٹی نمایندوں نے ماسکو آکر یکجہتی کا ثبوت دیا ھے۔ اور اپنا فیصلہ دیاھے۔ انھوں نے کہا کہ ھم اپنی زمہ داریاں بہتر طورپر نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔پاکستانی میڈیا گروپ کے سید اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ میڈیا نمایندے کی حیثیت سے وہ کسی گروپ کا حصہ نہیں وہ پاکستان کمیونٹی کا حصہ ہیں اور یہ بات باور کروانا چاھتے ہیں ، کہ میڈیاجس تنظیم کی قیادت کو عوام کا اعتماد ھوگا جمہوری عمل سے اگلے آئے گی ان کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر زاھد علی خان ،ایگر کودرین، اور رضوان غنی ، نے بھی خطاب کیا۔حال ہی میں منتخب ھونے والی تنظیم سے ڈاکٹر عبدالسلام نے حلف لیا جن میں نو منتخب صدر ملک شہباز ،چوہدری زاہد خورشید -سینئر نائب صدر ،رضوان غنی 1st نائب صدر سید صدف علی شاہ 2nd نائب صدر ، ملک انجم – جنرل سیکرٹری ، شیخ محمد علی – پریس سیکرٹری ، اشرف راجپوت – رابطہ سیکرٹری سیکرٹری ، ملک عمران – ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،عدیل احمد – فنانس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔
جبکہ سن پیٹرز برگ میں کمیونٹی کے صدر جان محمد خان – جنرل سیکرٹری نواز بلوچ ، ورانش میں کمیونٹی صدر نوید احمد خان ، اور دیگر شہروں سے بھی کمیونٹی عہدہ دراں اس تقریب میں شریک ھوئے۔
ماسکوھلٹن ھوٹل کے ایک ریسٹورنٹ میں اس تقریب کااہتمام پاکستان کمیونٹی نے کیا تھا ۔ جس ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ یاد رھے کہ تمام ممبران گذشتہ ماہ بلامقابلہ منتخب ھوئے تھے ، پاکستان کمیونٹی کی تنظیم مل کر پاکستان نے اس مرتبہ پورے روس میں کمیونٹی کی تنظمیں متحرک کی ہیں۔
روس میں پاکستان میڈیا کے نمائندے سید اشتیاق ہمدانی اور اس کے علاوہ روس میں پاکستانی کمیونٹی کے سابق صدور اور 20 سال سے زائد عرصہ سے روس میں مقیم پاکستانیوں پر بنائی گئی کمیٹی جنہوں نے حال ھی میں ھونے والے انتخابی عمل کا ساتھ دیا کو بھی کمیٹی ممبر کی 3 سال ممبرشپ شیلڈ بھی دی گئی۔
بعد میں استاد ندیم خان اور ڈاکٹر زوالفقارگاگی اپنی خوبصورت اور سریلی آوازوں میں موسیقی سے محفل کو چار چاند لگا دئے۔ اور خوب داد دحاصل کی۔ پروگرام کے شرکاءکی موسیقی کی ساتھ ساتھ پاکستانی لذیذہ کھانوں اور سوغات سے تواضح کی گئی۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔