پاکستانی کمیونٹی روس کا پاکستان کے 70 سالہ جشن آزادی ایک نئے رنگ سے منانے کا اعلان،

ماسکو  ( نمایندہ خصوصی)  پاکستانیوں کمیونٹی روس  کی نئی جنرل باڈی کا پہلا اجلاس ماسکو میں کمیونٹی صدر  ملک شہباز  کی زیرصدارت منعقد ہوا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور سماجی خدمت کے حوالے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماسکو میں وطن عزیز پاکستان کے 70 سالہ جشن آزادی کو عام روایت سے ہٹ کر ایک نئے رنگ سے منایا جائے گا۔ جس کی تفصیلات سے انتظامی امور طے کر نے کے بعد آگاہ کیا جائے گا ۔
ملک شہباز نے اجلاس سےخطاب کرتےھوئے بتایا کہ باہمی مشاورت سے  ڈاکٹر مرزا مجاہد کو ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیاگیا ھے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر مجاہد مرزا  کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملک شہباز کے مطابق 5 کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ھے جس کے مطابق کمیٹی برائے  انتظامی امور ،  ملک شہباز ،شیخ محمد علی ، محمد ریاض پر مشتمل ھوگی ، کمیٹی برائے اہتمامی امور،  چوھدری زاہد خورشید،  عرفان ناگرہ، محمد شہزاد ،علی ہاشمی ، اور آصف ہاشمی  ، کمیٹی برائے شکایات  و مسائل  میں ملک انجم ، محمد ریاض ، چوہدری زاہد خورشید،  عارف خاں  ایفی،  فنانس کمیٹی میں محمد عدیل، زاہد گجر  ، کمال بٹ، جبکہ میڈیا کمیٹی  میں شیخ محمد علی،  سید صدف علی شاہ، اشرف راجپوت  شامل ہیں۔ تمام کمیٹیوں میں بعد میں مزید ممبران کو شامل کیا جائے گا۔
اجلاس سے چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر مجاہد مرزا،  سئنیر نائب صدر چوہدری زاہد خورشید ، نائب صدر سید صدف علی شاہ،  جنرل سیکرٹری انجم ملک ، رابطہ سیکرٹری اشرف راجپوت،  اور محمد عدیل نے بھی خطاب کیا ۔اور اپنی اپنی تجاویز دیں۔ طے کیا گیا کہ روس کے دوسرے شہروں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منقعد کرنے لئے کمیونٹی  ممبران اور نمایندوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔