روس کے شہر طاور میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش جاری

ماسکو ۔ نمایندہ خصوصی ۔

روس کےشہر طاور میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش جاری ھے، اس نمائش کا افتتاح چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری طاور کی نائب صدر جولیا الیکسندراونا نے گزشتہ ہفتے کیا تھا، ایشین ایگزبیشن کے ڈائریکٹر شاہد اقبال گجر نے نمائش کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طاور میں پاکستانی مصنوعات کو پسند کیا گیا ہے اور کامیاب نمائش جاری ھے،
“روس میں پاکستان ٹریڈنگ ہاؤس” کی سرپرستی کے تحت یہ پہلی نمائش تھی. پاکستان ٹریڈنگ ہاؤس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد علی خان نے اس موقع پر روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں کردار پر پاکستانیوں تاجروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ زاہد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے دیگر شہروں میں “پاکستان ٹریڈنگ ہاؤس” کی سرپرستی میں مزید نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
نمائش کے آرگنائزر شاہد اقبال گجر نے خطاب کرتے یوئے کیا کہ اس نمائش میں پاکستان کی صلاحیت کو دکھایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ “THPR” کے زیراہتمام نمائشوں کو روس بھر میں باقاعدگی سے منعقد کر رہے ہیں ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔