وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزرا چوہدری نثار اور اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے امور اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ملک میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے 5 روزہ دورہ امریکا کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point