گزشتہ 8 برسوں میں مسلمانوں کے سوا تمام مذاہب کے پیروکاروں کا خدا پر بھروسے میں کمی ہوئی

CNN-POINTنیویارک :امریکہ میں حالیہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں نہایت حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کا خدا پر بھروسے کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس کے نتائج حیران کن تھے،سروے میں بتایا گیا کہ سال 2007سے2014تک کے عرصے میں مسلمانوں کے سوا تمام مذاہب کے پیروکاروں کا خدا پر بھروسے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سروے کے مطابق صرف 37 فیصد یہودیوں کا خدا پر بھروسہ ہے جبکہ ہندوں کا اس سے بھی کم صرف 29 فیصد ہندوں کا خدا پر بھروسہ ہے۔ سروے کے مطابق مسلمانوں کا سب سے زیادہ خدا پر بھروسہ ہے،2007 میں 82فیصد مسلمانوں کا بھروسہ تھا جو 2014میں بڑھ کر 84فیصد ہو گیا۔ اس کےساتھ ساتھ سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین خدا پر زیادہ بھروسہ کرتی ہیں، امریکہ میں 73فیصد مردوں کی نسبت84 فیصدخواتین خدا پر بھروسہ کرتی ہیں۔ اسی طرح 91 فیصد افریقن امریکن کا خدا پر بھروسہ ہے جبکہ ہسپانوی امریکن 81 فیصد اور 78 فیصد سفید فام امریکن خدا پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اسی طرح 87 فیصد ریپبلکنز،78فیصد ڈیموکریٹس اور 75 فیصد عام افراد کا خدا پر بھروسہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مزید حیران کن حقائق اس وقت سامنے آئے ہیںجب پتہ چلا کہ 82فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوںنے تعلیم حاصل نہیں کی لیکن ان کا خدا پر بھروسہ ہے، جبکہ ان کے مقابلے میں جن لوگوں نے تعلیم حاصل کی ان کا خدا پر بھروسہ کرنے والوں کی تعداد کم ہو کر 73 فیصد رہ جاتی ہے۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔