ممتاز حسین قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوادی

CNN-POINTاسلام آباد (آن لائن) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز حسین قادری نے صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوادی ہے جبکہ شرعی فیصلے کے حصول کے لئے وفاقی شرعی عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ممتاز قادری نے شپریم کورٹ کی جا نب سے نظرثانی کی درخواست خارج کئے جانے کے معاملے پر اب صدر مملکت کو رحم کی اپیل بھجوادی ہے۔ دوسری جانب جسٹس (ر)نذیر اختر نے وفاقی شرعی عدالت سے حد او ر قصاص کے معاملے پر رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں درخواست دائر کر دی جائے گی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point