چائے کی ایک پیالی نے عراقی خاتون کو طلاق کرادی

CNN-POINTبغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عراقی مرد نے غلطی سے ساس کے پاﺅں پر چائے کا کپ گرانے پر چند ہفتے قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن کو طلاق دیدی، اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق کپ گرنے پر خاوند ناراض ہوگیا اورخیال کیاکہ خاتون نے یہ جان بوجھ کرکیا، کوئی غلطی نہیں تھی جس کی وجہ سے اس نے طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔
اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی متضاد رائے دیکھنے کی ملی ، کچھ لوگوں نے مرد کے ردعمل سے اتفاق کیا اور کہاکہ خاتون طلاق کی حقدار تھی کیونکہ اس نے شوہر کی والدہ کی عزت نہیں کی ۔
کچھ لوگوں نے مرد کو موردالزام ٹھہرایا اور کہاکہ یہ ایک حادثہ ہوسکتاہے ، پھر بھی وہ طلاق دیئے بغیر اس مسئلے کو حل کرسکتاتھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point