لاہورمیں نابینا افراد کا دوسرے روزبھی احتجاج، میٹرو بس سروس متاثر

CNNنابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ صبح سے کلمہ چوک پر میٹرو بس سروس بند کرکے ٹریک پر دھرنا دے دیا تھا فوٹو: فائل
لاہور: نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی کلمہ چوک پراحتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے میٹرو بس سروسر متاثر ہورہی ہے۔
نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ صبح سے کلمہ چوک پرمیٹروبس سروس بند کرکے ٹریک پردھرنا دے دیا تھا۔ 18 گھنٹے تک جاری دھرنے کے بعد رات گئے ڈی آئی جی آپریشنزاورڈی سی اولاہورسے مذاکرات کے بعد نابینا افراد نے دھرنا صبح تک موخرکردیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں نابینا بسوں کے زریعے ہوٹلوں میں شفٹ کردیا گیا تھا تاہم نابینا افراد نے آج پھراحتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے میٹروبس سروس کے روٹ پراحتجاج کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانا چاہا جس پروہاں دھکم پیل ہوگئی جس سے بس سروس کی آمدو رفت متاثرہوئی تاہم کچھ دیرکی تگ ودوکے بعد پولیس نے نابینا افراد کو روٹ سے ہٹا کرسروس بحال کردی۔
نابینا افراد کا احتجاج اب بھی جاری ہے اوران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان کے مطالبات پورے کرنے کے حوالے سے چھوٹے وعدے کرتی ہے جب تک وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ان سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point